حق معلومات:: معلومات حاصل کرنے کے رہنمایانہ خطوط

معلومات حاصل کرنے کے رہنمایانہ خطوط

  • اطلاع حاصل کرنے کے طریقے:

کوئی ہندوستانی شہری جو قانونِ حق معلومات کے تحت معلومات حاصل کرنے کا خواہش مند ہو، اس کو مرکزی افسر برائے عوامی معلومات (سی پی آئی او) کو انگریزی، ہندی یا اردو میں تحریری طور پر درخواست دینا چاہئے۔ ملتمس درخواست کو بذریعہ ڈاک بھیج سکتا ہے یا ذاتی طور پر سی پی آئی او کے دفتر میں دے سکتا ہے جس کا پتہ مندرجہ
ذیل ہے:
مرکزی افسر برائے عوامی معلومات (CPIO)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
گچی باؤلی ، حیدرآباد۔ 500032

  • معلومات حاصل کرنے کے لیے فی:

ملتمس کو معلومات حاصل کرنے کے لیے درخواست کے ساتھ مبلغ 10 روپئے کا پوسٹل آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ یا بینکرس چیک منسلک کرنا چاہئے جو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو قابل ادا ہو۔ ملتمس کو معلومات دستیاب کرانے کے لیے مزید فی طلب کی جاسکتی ہے جس کی تفصیل سی پی آئی او کے ذریعہ ملتمس کو بھیجی جائے گی۔
قانون حق معلومات 2005 (ضوابطِ فی و اخراجات) کے بموجب

  • دو روپئے فی صفحہ (اے 4 یا اے 3 سائز کے کاغذ پر) تیار کر کے دینے کے یا عکسی نقول کے ۔
  • بڑے سائز کے کاغذ کی نقل کا اصل خرچ یا لاگت قیمت
  • نمونوں یا ماڈلوں کے لیے اصل لاگت یا قیمت
  • دستاویزات کے معائنہ کے لیے شروع کے ایک گھنٹے کی فی نہیں لی جائے گی مگر بعد کے فی گھنٹے کے لیے یا گھنٹہ کے ایک جز کے لیے پانچ روپے لیے جائیں گے۔
  • ڈسکٹ یا فلوپی کے ذریعہ معلومات فراہم کرنے کے لیے فی ڈسکٹ یا فلوپی پچاس روپے لیے جائیں گے۔
  • طباعت کی شکل میں اطلاعات فراہم کرنے کے لیے اس کتاب کی متعینہ قیمت لی جائے گی یا اس میں سے اقتباسات کی نقل دینے کے لیے دو روپے فی صفحہ لیے جائیں گے۔

نوٹ: اگر درخواست گزار خطِ مفلسی کے نچلے زمرے (بی پی ایل) سے تعلق رکھتا ہو تو اس سے کوئی فی نہیں لی جائے گی۔مگر اس سلسلے میں کہ وہ بی پی ایل زمرے میں ہے، اس کو ثبوت پیش کرنا پڑے گا۔ اگر درخواست کے ساتھ دس روپے کی مختص فی یا بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے کے سلسلے میں ثبوت منسلک نہیں ہو تو قانون حق معلومات کے تحت یہ قابل قبول درخواست نہیں ہوگا، لہذا درخواست گزار معلومات حاصل کرنے کا مستحق نہیں ہوگا۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme