ُردو
یونیورسٹی‘ فاصلاتی کورسس سالانہ امتحان فارم جمع کرنے کی 31 جولائی آخری تاریخا
حیدرآباد، یکم جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت
فاصلاتی تعلیم کے تحت‘ پی جی‘ ڈگری‘ ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسس کے لیے سالانہ
امتحان فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2011ءہے۔ طلبہ جو 2010-11ءکے سالانہ
امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ امتحان فارم وقت پر اپنے اسٹڈی سنٹر پر جمع کریں۔
محمد ارشد اقبال‘ ریجنل ڈائرکٹر حیدرآبادکے بموجب طلبہ اگر چاہیں تو فارم ریجنل
سنٹر پر بھی جمع کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں امتحان فارم اسٹڈی سنٹر کے کو آرڈنیٹر سے
تصدیق شدہ ہونا چاہئے اور اسٹڈی سنٹر پر فارم کا اندراج بھی کرائیں۔ جن طالب علموں
نے 2010-11ءمیں داخلہ یا رجسٹریشن کرایا ہے ان سے امتحان فیس نہیں لی جائے گی لیکن
امتحان میں شرکت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ امتحان فارم پر کر کے وقت پر جمع کریں۔
بیک لاگ طالب علموں سے امتحان فیس لی جائے گی۔ کسی بھی طالب علم کو امتحان فارم
نہیں بھیجا جائے گا۔ امتحان فارم پروگرام گائیڈ میں موجود ہے۔ طالب علم اس کی فوٹو
کاپی استعمال کریں۔