اسکول برائے تعلیم و تربیت :: دربھنگہ :: داخلہ

یونیورسٹی کے اس کالج برائے تعلیمِ اساتذہ میں کل ہند داخلہ امتحان کے ذریعہ طلبہ کو داخلے دیئے جاتے ہیں، جو یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف مراکز پر منعقد کرائے جاتے ہیں۔
مختلف کورسز سے متعلق ضروری اطلاعات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب کرائے جاتے ہیں اور داخلے کے لیے نوٹی فکیشن مارچ /اپریل کے مہینے میں مقامی اخبارات میں شائع کرائے جاتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے تمام مراکز پر دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ منتخب امیدوارکو کاؤنسلنگ کے ذریعے داخلے کے لیے بلایا جاتا ہے جو داخلہ امتحانات میں حاصل شدہ نشانات کی بنیاد پر طے ہوتا ہے۔ کلاس جولائی کے مہینے میں شروع ہوتی ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme