y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 

کالج برائے تعلیمِ اساتذہ :: بھوپال :: پروفائل

کالج برائے تعلیمِ اساتذہ بھوپال (مدھیہ پردیش) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کا ایک کالج ہے جو پورے ملک میں اور خصوصاً مدھیہ پردیش میں اردو میڈیم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 2006 میں قائم کیا گیا۔ کالج نے سات سال مکمل کرلیے ہیں اور اس مدت میں ادارے نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔ تجربہ گاہیں بہتر سہولیات سے آراستہ ہیں اور کتب خانے میں بین الاقوامی اورقومی درسی کتب، حوالہ جاتی کتب، جرائد اورلغات وغیرہ کا ذخیرہ دستیاب ہے۔ کالج یونیورسٹی امتحانات میں اپنے طلبہ کی امتیازی کارکردگی سے حوصلہ محسوس کر رہا ہے۔ ہمارے طلبہ کی علمی فضیلت کی عکاسی ہندوستان بھر میں ہونے والے مختلف سرکاری امتحانات مثلاً سی ٹی ای ٹی، یو پی ٹی ای ٹی، بی ٹی ای آر،ڈبلیو بی ٹی ای ٹی سے ہوتی ہے۔
ہمارا کتب خانہ کمپیوٹرائزڈ ہے جو 4500 درسی کتابوں، حوالہ جاتی کتابوں، جرائد اور لغات، قاموس پر مشتمل ہے یہاں بیک وقت سو طلبہ کے مطالعے کے لیے سہولت دستیاب ہے۔ اساتذہ اور طلبہ دونوں ہی کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ ادارہ معیاری تعلیمِ اساتذہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ نظام مدرسہ کے لیے قابل اور ذمہ دار اساتذہ تیار کیے جاسکیں۔
اساتذہ تحقیق اور اشاعت کے کاموں میں مسلسل مصروف ہیں۔ کالج نے مرکزی علاقے میں اردو میڈیم سے معیاری تعلیمِ اساتذہ فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک بے مثل ادارہ ہونے کا اعتبارحاصل کیا ہے۔ کالج کا ایم ایڈ پروگرام ان طلبہ کی تعلیمی ضروررت کو پورا کرے گا جنہوں نے ادارہ ہذا سے یا کسی دیگر ادارے سے اردو ذریعہ تعلیم سے بی ایڈ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہو۔

اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
آن لائن پورٹل
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2018-19
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2019 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme