شعبہ تجارت و کاروباری انتظامیہ :: پروگرامس


پروگرام
مدت
دستیاب نشتیں
داخلہ کا طریقہ کار
ایم بی اے
دو سال
62
امتحان
ایم فل (مینجمنٹ)
18 مہینے
15
امتحان اور انٹرویو
پی ایچ ڈی (مینجمنٹ)
کم از کم 36 مہینے زیادہ سے زیادہ 60مہینے
10
امتحان اور انٹرویو

ایم بی اے

طریقہ داخلہ:

معیار ِاہلیت کوپورا کرنے کے بعد یونیورسٹی داخلہ امتحان منعقد کرواتی ہے۔ اس امتحان میں قابلیت کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے۔

معیار اہلیت:

کوئی بھی ڈگری اختیاری مضمون میں 45فیصدی نمبرات کے ساتھ اور دسویں جماعت،بارہویں جماعت،ڈگری یا مماثل ڈگری میں مضمون یا زبان کی حیثیت سے اردو پڑھی ہو ۔

تخصص کی پیشکشی:

خریدوفروخت۔انسانی وسائل کے انتظام اور مالیات

امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک غیرمعمولی تخصص اور ایک معمولی تخصص کا انتخاب کریں۔

سیمسٹر شیڈیول:

جولائی تادسمبر : پہلا سمسٹر ، تیسرا سمسٹر۔

جنوری تاجون : دوسرا سمسٹر، چوتھا سمسٹر

ششماہی امتحان کی تاریخ: نومبر/ دسمبراوراپریل / مئی۔

سالانہ تعلیمی شیڈیول: (تاریخ داخلہ کی تفصیلات، سمسٹر کے اختتام پر امتحان کی تاریخ)

خدمات برائے تعاون:

طلباءکے شخصی اور تعلیمی ارتقاءکے لئے شعبہ کے ذریعے مختلف قسم کے پروگرام کئے جاتے ہیں۔جن میں صنعتی اور تعلیمی میدان میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کے ذریعے خطاب سمینار کا انعقاد،نظم ونسق میلہ، صنعتی دورے وغیرہ شامل ہیں۔

مطالعات نظم ونسق میں ایم فل

طریقہ داخلہ:

معیار ِاہلیت کو پورا کرنے کے بعد یونیورسٹی داخلہ امتحان اور انٹرویو کا انعقادکرتی ہے اور ان دونوں میں قابلیت کی بنیاد پر داخلہ لیاجاتا ہے۔

معیار اہلیت :


  1. ایم۔بی۔اے / مماثل کسی بھی یونیورسٹی سے کم از کم 55 فیصدی نمبرات کے ساتھ۔
  2. اس پروگرام میں داخلہ کے امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ اردو پڑھا ہوا ہو۔ چاہے مضمون کے طور پر یا تعلیم کے کسی بھی درجہ میں اردو ذریعہ تعلیم رہا ہو۔
  3. ہرتعلیمی سال میں دو مرتبہ(جولائی اور فروری) داخلہ ہوتا ہے جو داخلہ امتحان کے بعد میرٹ لسٹ کی بنیاد پرہوتاہے ۔بشرط کہ سپروائزر کے پاس امیدوار کے لئے گنجائش ہو۔تحریری امتحان75 نمبرکاہوگا اور انٹرویو25نمبرکا۔
  4. وہ امیدوار جنہوں نے JRF/NET/SET/MANF کے امتحانات ،متعلقہ یا مماثل مضمون سے کامیاب کئے ہیں، تحریری امتحان سے مستثنیٰ ہیں تاہم انٹرویو میں شریک ہونا لازمی ہے۔

پروگرام کی میقات: 3 سمسٹر۔ (18ماہ)

مطالعات نظم ونسق میں پی ایچ ڈی

طریقہ داخل
معیار اہلیت کو پورا کرنے کے بعد یونیورسٹی داخلہ امتحان اور انٹرویو منعقد کرتی ہے اور ان دونوں کے بعد میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لیاجاتا ہے۔

معیار اہلیت

  1. ہرتعلیمی سال میں داخلہ دو مرتبہ(جولائی اور فروری)میں ہوتا ہے جو داخلہ امتحان کے بعد میرٹ لسٹ کی بنیاد پرہوتاہے بشرطیکہ سپروائزر کے پاس امیدوار کے لئے گنجائش ہو۔
  2. کسی بھی یونیورسٹی سے کم ازکم 55فیصدی نمبرات کے ساتھ ایم بی اے یا اس کے مماثل۔
  3. اس پروگرام میں داخلہ کے واسطے امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ انہوں نے اردو پڑھی ہو چاہے مضمون کے طور پر یا ارد وذریعہ تعلیم سے کسی بھی درجہ میں تعلیم حاصل کی ہو ۔
  4. وہ امیدوار جنہوں نے JRF/NET/SET/MANF کے امتحانات ،متعلقہ یا مماثل مضمون سے پاس کئے ہوں، یا جن کے تین مضامین کسی تحقیقی مجلہ میں شائع ہو چکے ہوں،یا جن کے پاس کسی ایسے کالج میں جو یو جی سی سے تسلیم شدہ ہوتین سال کا تدریسی تجربہ ہو، یا کسی جونئیر کالج میں 6سال کا تدریسی تجربہ ہو، تحریری امتحان سے مستثنیٰ ہیں تاہم انٹرویو میں شریک ہونا لازمی ہے۔

پروگرام کی میقات

کل وقتی 2 سال تا 5 سال

جزوقتی 3 سال تا 6 سال


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme