شعبہ معاشیات : پروفائل

شعبہ معاشیات پروفائل

شعبہ معاشیات مولانا آزاد یونیورسٹی کا سب سے کم عمر شعبہ ہے جو 2014میں قائم ہوا۔شعبہ کا عین مقصد ہے کہ طلبا کو اردو زبان کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم میں ان کی معیاری شراکت کو فروغ دیا جائے۔اس وقت شعبہ میں اساتذہ کی تعداد چار ہے جن کے توسط سے علمِ معاشیات میں گریجویشن اور پی جی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔اساتذہ کا تعلق علم ِمعاشیات کے مختلف میدانوں سے ہے۔مثال کے طور پرعالمی ٹریڈ،عوامی فینانس،اطلاقی شماریات،مقداری معاشیات،مالی معاشیات،صنفی اور ترقیاتی معاشیات وغیرہ۔اساتذہ کے خاص میدانوں کے تنوع سے جہاں شعبہ میں کثیرالجہتی تحقیق کو فروغ ملتا ہے وہاںمعاشیات کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے میدانوں میں گہرے مطالعے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
شعبہ اطلاقی معاشیاتی میدان کے علاوہ کاشت کاری،صنعتی،سرکاری،آئی ٹی سیکٹر،بینکنگ و فینانس سیکٹر،غیر سرکاری تنظیموں اوردوسرے سماجی متعلقہ میدانوں میں تحقیق کے لیےتربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔درس وتدریس اور اکتسابِ علم کے ساتھ ساتھ شعبہ مستقبل قریب میں جلدی ہی پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کامصمم ارادہ رکھتا ہے۔
شعبہ کے خصوصی میدانوں میں عام حوالے سے ہندوستان میں اقلیتی فرقوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی بالخصوص آندھر پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔شعبہ نے ان ہی خصوصی میدانوں کو نظر میں رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ پروگرام اور تحقیق کے کورس کا خاکہ تیار کیا ہے اور اسے عملی شکل دے رہا ہے۔
یونیورسٹی میں جب سے شعبہ قائم ہوا ہے یہ نظریاتی اور مقداری نقطہ نظر کے تحت درس و تدریس اور تحقیق میں نمایاں کردار نبھانے کے لیےپر عزم ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme