شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی :: صدر

عزیز ناظرین

میں مولانا آ زاد نےشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفار میشن ٹکنا لوجی میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا استقبال کرتا ہوں۔

شعبہ CS&IT مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی ،کمپیوٹر سائنس کی تعلیم و تحقیق کے اولین اداروں میں سے ہے۔شعبہ CS&IT دنیا بھر کی IT انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ طلباءکے "ثمرئہ روزگار"((Employability Quotient یقینی بنا سکے اوراپنے صنعت مرکوز پروگرام کے ذریعہ طا لب علموںکو متعلقہ مہارتیں فراہم کرے تاکہ وہ IT انڈسٹری کے لیے تیار ہو سکیں جس سے تعلیمی اداروں اور کار پوریٹ سیکٹرکے درمیانی خلا کو پر کیا جا سکے ۔ CS&ITکی قوت اس شعبے کے اساتذہ ہیں جو انتہائی تعلیم یافتہ ہیں اورکمپیوٹر سائنس کے میدان میں تعلیمی اور معیاری تحقیق میں مسلسل مصروف رہتے ہیں۔

شعبہ نے 2006میں انفارمشن ٹکنالوجی میں ایک سالہ پوسٹ گریجوشن ڈپلوما(PGDIT )شروع کیا ہے ،ساتھ ہی2011 میں اس مقصد سے کمپیوٹر اپلی کیشن میں ماسٹر پروگرام شروع کیا گیا کہ کمپیوٹر سائنس کی بنیادی لیاقت میں اضافہ ہوجس سے طالب علموں کو ترقیاتی کاموںکو جاری رکھنے کے لیے تیار کیا جاسکے تاکہ وہ میدان تحقیق کے چیلنجزکا مقابلہ کر سکیں۔ پہلے اور دوسرے سال کے بعد طلبہ PGDIMسے نکل سکتے ہیں یا با لترتیب M.SC. IT کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

شعبہ نے 2013 میں ملک کے نوجوانوں میں کاروباری مہارت پیدا کرنے کے لیے CS&IT میں اس مقصد کے ساتھ بیچلر آف ٹکنا لوجی پروگرام شروع کیا ہے کہ بہترین پیشہ ور افراد تیار کئے جا سکیں۔

معیاری تحقیق کے لیے شعبہ نے 2013سے کمپیوٹر سائنس میں پی یچ ڈی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ شعبہ اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے ساتھ ہی جدید تکنیکی رجحانات سے بھی ہم آہنگ رہا ہے۔اس کے علاوہ وہ تعلیمی تربیت اورتحقیقی مہارتیں بھی فراہم کرتا ہے۔شعبہ نے 2015سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر آف ٹکنالوجی پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

 

ڈاکٹر پردیپ کمار
پروفیسر و ڈین  
فون : 04023008367
موبائل:9959829128
ای میل : Drpkumar1402(at)gmail[dot]com
hodcsit(at)manuu[dot]ac[dot]in


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme