y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 
کالج برائے تعلیم اساتذہ:: نوح، میوات :: سی ٹی ای نوح، ضلع میوات، ہریانہ
سی ٹی ای نوح، میوٹ | پروگرام | اساتذہ | انتظامی اور معاون عملہ | انتظامی اور معاون عملہ | ہم سے رابطہ کیجئے

کالج برائے تعلیمِ اساتذہ، نوح، ہر یا نہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک کالج ہے جو پورے ملک اور خصوصاً ریاست ہریانہ میں اردو میڈیم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
یہ کالج دہلی الوار شاہراہ پر نوح میں واقع ہے جو ہریانہ کے ضلع میوات کا صدر مقام ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اس سٹیلائٹ کیمپس کے لیے حکومت ہریانہ نے تقریباً 17.2 ایکڑ زمین عطا کی ہے جو نوح کے پلا اور پارلی گاؤں کے قریب ہے۔ کالج کی ایک وسیع و عریض عمارت ہے جس میں مطلوبہ تعداد میں کمرہ جات برائے درس و تدریس، اچھی طرح سے آراستہ کثیر مقاصد ہال، مرکز برائے وسائل سائنس و ریاضی، تجربہ گاہ نفسیات، مرکز برائے وسائل آئی سی ٹی، مرکز برائے وسائل فنونِ لطیفہ و صنعت گری اور صحت و جسمانی تعلیم اور سرگرمیوں وغیرہ سے متعلق سہولیات دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں ایک کتب خانہ مع کمرۂ مطالعہ کا انتظام ہے۔ کتب خانہ کے پاس دو ہزار کتابیں ہیں اور یہ بیس جرائد خریدتا ہے۔ کتب خانے میں تازہ ترین حوالہ جاتی و درسی کتب دستیاب ہیں۔ کالج کی عمارت میں ملاقاتیوں کے لیے مخصوص کمرہ، طالبات کے لیے کمرۂ تفریح، طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلا، پارکنگ، کھیل کا میدان، انتظامی دفتر اور کمرہ برائے عملہ وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ کالج میں مسلسل برقی و آبی فراہمی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
آن لائن پورٹل
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2018-19
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2019 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme