مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم

مہدوف جماعت

اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ کی سطح پر مہدوف جماعت دو زمروں پر مشتمل ہے، یعنی اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کے افراد۔

  • ابتدائی، تحتانوی اور اعلیٰ تحتانوی اسکولوں میں برسر خدمت اساتذہ
  • ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں میں برسر خدمت اساتذہ
  • دینی مدارس اور مکتبوں میں برسر خدمت اساتذہ
  • آنگن واڑی اور بال واڑی نظام میں برسر خدمت اساتذہ
  • تعلیم بالغان اور غیر رسمی تعلیم کے مراکز میں برسر خدمت اساتذہ
  • ۶۔معائنہ کار افسران اور شعبۂ تعلیم ےس وابستہ افراد

مہدوف جماعت کی تشکیل

مرکز اردو ذریعہ تعلیم کے اسکولوں میں برسر خدمت اساتذہ کے لیے حسب ذیل تربیتی گروپ تشکیل دیتی ہے

  • علاقہ جات کے لحاظ سے طرز رسائی: جنوبی ہند کی ریاستوں میں برسر خدمت اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ۔
  • موضوعات کے لحاظ سے طرز رسائی: اردو ذریعہ تعلیم کے اسکولوں میں برسر خدمت اساتذہ جو مختلف مضامین جیسے حساب، سائنس، سماجی علوم وغیرہ پڑھاتے ہیں۔
  • نئے تقرر یافتہ اساتذہ

تربیتی پروگراموں کی مدت

  • مختصر مدتی اور کریش کورسز : (ایک تا دو ہفتے)
  • طویل مدتی کورس : (دو تا چار ہفتے)
  • کارگاہ (ورک شاپ) : (دو یوم تا ایک ہفتہ)
  • پیشہ ورانہ میلہ یا نمائش : (ایک تا تین یوم)
  • سمینار اور سمپوزیم : (ایک تا تین یوم)
  • کانفرنس، مشاورت اور تعارفی پروگرام : (ایک تا تین یوم)

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme