مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم

مقاصد:

مرکز کے اغراض و مقاصد حسب ذیل ہیں۔

  • تدریس ‘ تعلیمی نفسیات و تعلیمی فلسفہ کے میدان میں جدید تر قیات و ایجادات سے اساتذہ کو واقف کرانا
  • مدرسہ کے اساتذہ کو روایتی ذریعۂ تعلیم کے اساتذہ کے مساوی تر بیت فراہم کرنا۔
  • اردو ذریعۂ تعلیم کے اسکولوں کے عہدہ داروں اور معائنہ کا روںکے لئے اورینٹیشن پروگراموں کا اہتمام کرنا تا کہ نگرانی کے لئے ذمہ دار عملہ کی کار کر دگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
  • اساتذہ کے لئے ان کے متعلقہ مضامین میں ریفریشر کورسز کا انعقاد کر نا تا کہ نئی تحقیقات و تکنیکات کی روشنی میں انہیں تازہ ترین معلومات سے روشناس کرایا جا سکے۔
  • اردو ذریعۂ تعلیم کے اسکولوں میں جمہوریت ،سیکولرازم ،ماحولیات ،کمپیوٹروانٹر نٹ وغیرہ کے تئیں بیداری پیدا کرنا۔
  • اردو ذریعۂ تعلیم کے مسائل کے حل کے لئے اردو ذریعۂ تعلیم سے وابستہ اربابِ تدریس،ماہرینِ تعلیم اور دانشوروں کے لئے ایک مشاورت گاہ فراہم کرنا۔
  • مرکز کے مقاصد کے حصول کے لئے اردو اکادمیوں ،ایس سی آر ٹی، این سی آر ٹی اور دیگر سر کاری وغیر سر کاری تنظیموں کا تعاون حا صل کرنا ۔
  • Modules کی تیاری ،تر جمہ اور اشاعت
  • تعلیمی جرائد رسائل معلوماتی کتابچوں کی اشاعت
  • اساتذہ کے پیشہ ورانہ فروغ کے لئے مفید تدریسی حوالہ جا تی اضافی ضمنی کتب کی تیاری و تر جمہ
  • مختلف مضامین کے فرہنگ (اردو۔انگریزی۔اردو) کی تیاری و اشاعت۔
  • اردو ذریعۂ تعلیم کے اساتذہ و طلبہ کے لئے مفید سوالناموں اور جانچ و تعین قدر سے متعلق مواد کی تیاری۔
  • اردو ذریعۂ تعلیم کے اساتذہ کے لئے تہذیبی فروغ کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانا۔
  • اساتذہ پیشہ وارنہ تر قی کے لئے مشاورت و رہنمائی۔

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme