کتب خانہ کے متعلق

  • کتب خانے سے کتابیں حاصل کرنے کے کارڈ کسی دوسرے شخص کو منتقل نہیں کیے جاسکتے۔ ممبران کمرہ جات مطالعہ میں خاموشی بنائے رکھیں گے۔
  • ممبران کتب خانے کے کسی بھی حصے میں باہمی گفتگو میں مصروف نہیں ہوں گے جس سے کسی دوسرے استفادہ کنندہ کو پریشانی ہو۔
  • ممبران کتب خانے کے کسی بھی حصے میں نہ ہی تمباکو نوشی کریں گے اور نہ ہی تھوکیں گے۔
  • ممبران کتب خانے سےتعلق رکھنے والی کسی بھی کتاب پر نہ لکھیں گے نہ کوئی نشان لگائیں گے نہ ہی اس میں کوئی نقص آنے دیں گے۔
  • اگر کتب خانے کی کتابوں یا ملکیت کو کسی ممبر کے ذریعہ نقصان پہنچتا ہے تو وہ اس کے لیے ذمہ دار ہوگا اور اس کو لائبریرین کے ذریعہ عائد کیا گیا جرمانہ اد کرنا ہوگا۔
  • اگر کتاب لیتے وقت ممبران کے علم میں آئے کہ کتاب میں نقص ہے یا صفحات غائب ہیں تو وہ کتاب مستعار لینے سے پہلے لائبریرین کو مطلع کریں گے، ورنہ کتاب کی واپسی کے وقت انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
  • ممبران کتب خانے میں اپنے نجی سامان اور مستعار لی ہوئی کتابیں نہیں لائیں گے۔
  • کتب خانے سے نکلتے وقت دروازے پر، کتابیں / مواد وغیرہ جو انہوں نے مستعار لیا ہوگا ، چیک کرانے کے لیے رکیں گے۔
  • کتب خانے کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے کتب خانے میں داخل ہونے کے حق سےاور رکنیت سے دستبردار ہوجائیں گے۔
  • اگر کوئی ممبر کتب خانے کے عملہ کے ساتھ بدسلوکی یا بد زبانی کرتا ہوا پایا جائے تو لائبریرین کو اس کی رکنیت ملتوی کردینے کا حق ہوگا۔
  • اگر کوئی ممبر صفحات پھاڑتے ہوئے یا کتابیں چراتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے فی الفور کتب خانے کی سہولت کے استعمال سے معطل کردیا جائے گا اور یونیورسٹی اس کے خلاف مزید تادیبی کاروائی کرے گی۔

کتب خانے کے اوقاتِ کار:

  • مندرجہ بالا اوقات گاہے بگاہے تبدیل کیے جاسکتے ہیں اور اس کی اطلاع کتب خانے کے نوٹس بورڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

سہولیات:

  • مطالعہ
  • تقسیم کاری کتب
  • بین کتب خانہ جات کتابوں کی لین دین
  • او پی اے سی
  • کتب خانے میں دستیاب مواد کی فوٹو اسٹیٹ
  • موادِ جرائد کے متعلق آگاہی
  • مواد سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی سہولت
  • محققین / ریسرچ اسکالرز کے لیے خصوصی کمرہ جانب مطالعہ
  • انفلب نٹ ڈیٹابیس کی دستیابی
  • او سی ایل سی، ڈی او اے جے، اسپر نگر، این سی ای آر ٹی سے رابطہ