اکیڈیمکس : یونیورسٹی آوٹ ریچ :: مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت

مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت میں ایک علاحدہ لائبریری قایم کی گی ہے'جس کا مقصد مولانا ابوالکلام آزاد پر لکھا ہوا مواد اور مولانا ابوالکلام آزاد کی خود لکھی ہوئی تحریریں اور ادب 'زائرین اور اسکالرس کو فراہم کرنا ہے۔ لائبریری آمیں ٹومیشن کا کام جاری ہے۔ اس میں الکٹرانک ریڈنگ مٹیرئل کا ایک علاحدہ سیکشن بھی موجود ہے۔ مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت اس لائبریری کو اردو کے چاہنے والوں اور اسکالرس کے لیے تحقیقی سیل کے طور پر ترقی دینا چاہتا ہے۔ مستقبل میں یہ لائبریری اردو زبان ادب و ثقافت کے لیے ایک اتھاریٹی سیل کے طور پر پہچانی جائے گی۔

اردو کے نادر مسودات ' کتابیں اور جرائد کی خریداری:
مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت نے ملک کے مختلف اداروں' لائبریریوں ' تحقیقی مراکز جیسے خدابخش اور ینٹل پبلک لائبریری' پٹنہ' قومی لائبریری' کولکتہ' رام پور رضا لائبریری' رام پور' اے پی اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ' حیدرآباد' عثمانیہ یونیورسٹی' حیدرآباد' ادارہ ادبیات اردو' حیدرآباد' نیشنل میوزیم' نئی دہلی وغیرہ سے خط و کتابت کے ذریعہ سے ربط ضبط میں ہے تاکہ یہ ادارے اردو کے نادر مسودات' کمیاب اور قیمتی اردو کتابوں نیز جرائد مرکز کو ارسال کریں یا بہ شکل عطیہ روانہ کریں۔
اس بارے میں ' ہمیں خدا بخش اور ینٹل پبلک لائبریری ' پٹنہ؛ اے پی اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ' حیدرآباد' ادارہ ادبیات اردو' حیدرآباد کا بہت اچھا رد آ عمل حاصل ہوا ہے ان اداروں نے اردو کے نادر مسودات اور نادر کتابیں کی بہ شکل ڈیجیٹلائز فوٹو کاپیاں عطیہ کے طور پر مہیا کرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس کے علاوہ مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت نے انفرادی طور پر اردو زبان کے چاہنے والوں سے بھی درخواست کی ہے کہ جن کے پاس نادر مسود ات' قیمتی کتابیں اور جرائد موجود ہیں ۔ مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت کو کچھ کتابیں اور جرائد بھی بہ طور عطیہ موصول ہوئے وہ مرکز کو عطیعے کے طور پر دیں عطیہ کننددگان کے نام اس طرح سے ہیں :

  • جناب اے آر صدیقی ' حیدرآباد
  • ڈاکٹر اے عبدالرحیم جاگیردار' بیجاپور
  • جناب قدیر زماں ' حیدرآباد

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme