اکیڈیمک اسٹاف کالج : سہولیات
  1. لیکچر ہالس۔

    اڈوانس آئی سی ٹی سہولتوں جیسے : انٹرایکٹیو بورڈس' انٹرنیٹ سے لیس پراجکٹر کی سہولت' باہمی تبادلہ خیال کے لیے سمعی و بصری ریکارڈنگ ' نیٹ ورک پرنٹنگ سے لیس جدید لیکچر ہالس۔.


  2. لائبریری اور دستاویزات
    اکیڈیمک اسٹاف کالج نے اپنی چھ سال کی مدت میں میں کافی معقول حد تک کتابوں کی جلدیں' جرائد ' میگزینس اور دیگر تعلیمی دستاویزات اکٹھی کی ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں :
    کتابوں کی کل تعداد ۔        تقریباً 1500
    جرائد کی کل تعداد ۔       11 (8 قومی + 3 بین الاقوامی)
    اخبار ۔       3 قومی روزانہ
    ای سورس ۔        انفلبنیٹ ذرائع اور یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری ای سورسس سے مربوط
    نوٹ : کتابوں کا عطیہ قبول کیا جاتا ہے۔

  3. کمپیوٹر لیب

    ایرکنڈشنڈ کمپیوٹر لیب پوری طرح سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں ' ایل سی ڈی پراجکٹر اور تیز رفتار انٹرنیٹ کے رابطے اور الکٹرانک جرنلس' ای سورسس لائبریری تک رسائی سے آراستہ ہے۔


  4. اکیڈیمک اسٹاف کالج مہمان خانہ

    اکیڈیمک اسٹاف کالج کا ایک علاحدہ اور اچھی طرح سے آراستہ مہمان خانہ موجود ہے جس میں حفظان صحت کے مطابق بورڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ تمام کمروں میں متصل بیت الخلا اور ٹھنڈے اور گرم پانی کی سہولت موجود ہے۔ اکیڈیمک اسٹاف کالج کا مہمان خانہ اکیڈمک اسٹاف کالج کے بہت قریب واقع ہے۔

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme