اکیڈیمک اسٹاف کالج :: (مانو اکیڈیمک اسٹاف کالج کے بارے میں)

مانو یو جی سی ۔ اکیڈیمک اسٹاف کالج

قومی تعلیمی پالیسی 1986 کے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) نے 2007 میں یو جی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج کا قیام عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے جنوری 2007 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو یو جی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج کی منظوری دے دی۔ پروفیسر مول چند شرما' وائس چیئر پرسن' یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے 24 مارچ 2007 کو اس کالج کا افتتاح کیا تھا۔ اور اسی دن سے کالج نے اورینٹیشن پروگرام منعقد کرکے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔
اکیڈیٹک اسٹاف کالج بنیادی طور پر ہائر ایجوکیشن کے اساتذہ کے لئے پروگرام منعقد کرتا ہے۔

  1. یونیورسٹیوں اور کالیجوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نئے تقرریافتہ اساتذہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام ۔
  2. یونیورسٹیوں اور کالیجوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اساتذہ کے لیے ریفریشر پروگرام ۔
  3. سرمائی و گرمائی اسکول پروگرامس ۔ سوشئل سائنسس اور بنیادی سائنسس کے اساتذہ کے لیے۔
اکیڈیمک اسٹاف کالج اعلیٰ تعلیم کے شرکا کے لئے اسٹاف ڈیولپمنٹ پروگرام بھی منعقد کرتی ہے جیسے :
  • پی ایچ ڈی کے ریسرچ اسکالروں کے لیے رابطے کا پروگرام
  • یونیورسٹیوں' کالجوں' اداروں اور اسکول کے تعلیمی منتظموں زیادہ تر گروپ 'A' گروپ 'B' اور گروپ 'C' کے عملے کے لیے پیشہ ورانہ فروغ کے پروگرام
  • ڈگری کالجوں اور اداروں کے پرنسپال سے میٹنگس
  • تحقیقی طریقہ کار پر تربیتی پروگرام

معیار بڑھانے کا نظام
اکیڈیمک اسٹاف کالج کے استحکام کی اسکیم میں جدید اور اعلیٰ تکنالوجی سے لیس کلاس روم جس میں مضامین کے خصوصی ماہرین کی نگرانی میں تیار کردہ مطالعے کے کافی مواد اور مطالعہ کی فہرست شامل ہے ۔متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتازماہرین تعلیم کو اس لئے مدعو کیا جاتا ہے کہ شرکا کو تربیت اور اپنے علم سے مستفید کریں اور اپنے تجربات میں شریک کریں۔گریڈ دینے کے لئے شرکاکی کارکردگی کی جانچ یو جی سی کے فریم ورک میں معروضیت کے ساتھ کی جاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں مانو یو جی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج تمام ہندوستان کے اکیڈیمک اسٹاف کالجوں میں 12 ویں مقام پر ہے ۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme