مرکز فروغ انسانی وسائل

مرکز فروغ انسانی وسائل
نوٹ : مرکز فروغ انسانی وسائل اور شرکا کے مابین مواصلات کے تمام طریقے ای میل کے ذریعے ہی انجام دیے جائیں گے۔



*  Short Term Programme on Statistical Packages for Social Research
(15th to 20th November 2016)





مرکز فروغ انسانی وسائل

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے قومی تعلیمی پالیسی 1986 اور اس کے لائحہ عمل کے تحت ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اداروں میں اکیڈیمک اسٹاف کالجس (ASCs) قائم کیے ۔ اس طرح قائم کیے گیے اکیڈیمک اسٹاف کالج خصوصی طور پر تشکیل دیے گیے اورینٹیشن پروگرام نئے لکچررس کے لیے اور ریفریشر کورس برسرروزگار اساتذہ کے لئے منعقد کرتے ہیں ۔
اورینٹیشن پروگرام کا مقصد ' سماجی ذہنی اور اخلاقی ماحول کے شعور کے ذریعے نوجوان اساتذہ میں خود انحصاری کے وصف کے ساتھ ساتھ ان میں استعداد اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے ۔ اورینٹیشن پروگرام اساتذہ میں ہندوستانی سماج کے مسائل اور ان مسائل کو حل کرنے اور قومی ترقی کے مطلوبہ نشانوں کے حصول کے لئے تعلیم' اعلیٰ تعلیم' رہنماوں اور اساتذہ کے کردار کا شعور پیدا کرتاہے۔
ریفریشر کورس برسرروزگار اساتذہ اکرام کو مواقع فراہم کرتا ہے جس میں اساتذہ ایک دوسرے کو اپنے تجربات میں شریک کرتے اور سیکھتے ہیں۔ یہ مضامین کی جدید ترقیات' ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں وغیرہ سے واقفیت کا ایک فورم ہے۔
مندرجہ بالا پروگرام کے ساتھ اکیڈیمک اسٹاف کالج گرمائی اسکول' سرمائی اسکول' ریسرچ اسکالروں کے لیے تبادلہ خیالات کے پروگرام' کالج پرنسپل میٹنگس ' تعلیمی منتظم (صدر اور ڈین)' اعلی ٰ تعلیم کے شعبے میں غیر تدریس عملے کے لیے مختصر مدتی ترقیاتی پروگرام کا انعقاد کرتا ہے۔ اس طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تمام شرکا کی تربیت کے مسائل پر توجہ دینا ہے۔
یکم اپریل 2015 سے یونیورسٹی اکیڈیمک اسٹاف کالج کے نام میں ترمیم کرتے ہوئے اس کو مرکز فروغ انسانی وسائل کے نام سے موسوم کردیا گیاہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme