شعبہ عربی :: صدر

صدر شعبہ کا پیغام!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ

جملہ ناظرین کا شعبہ عربی میں پرخلوص استقبال اور خیر  مقدم ہے ۔

 حق  پرست و حق  شنا س و حق نگر ہو جا ئے                         رات کے ماحول میں نور سحر ہو جائے 
دھوپ کے ماروں جس کی چھاوں میں راحت ملے                  ریگ زار زند گی میں وہ شجر ہو جائے

معززسرپرست حضرات وعزیزطلبا و طالبات ! مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ساتھ وابستگی پر بالعموم اور شعبہ عربی کے انتخاب پر بالخصوص دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عربی ایک زندہ تابندہ اور پائندہ زبان ہے ۔یہ وہ زبان ہے جوآپ کواخروی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ دنیاوی کامیابی وکامرانی کی بھی ضمانت دیتی ہے۔میں پورے وثوق اور ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے عربی کے ساتھ ایمانداری کامظاہرہ کیا ۔تو یہ زبان آپ کو کبھی بھی احساس کمتری اوربے روزگاری کا شکارنہیں ہونے دیگی۔آپ کاتعلق دنیا کی رئیس ترین زبان کے ساتھ ہے ،جواخروی اعتبار سے بھی رئیس ہے، دنیاوی اعتبار سے بھی رئیس ہے،زبان وبیان کے اعتبار سے بھی رئیس ہے،اظہاروابلاغ کے اعتبار سے بھی رئیس ہے اور اقتصادی اعتبار سے بھی رئیس ہے۔
بین الاقوامی تناظر میں عربی زبان کا معاملہ دیگر زبانوں سے خاصا مختلف ہے۔اس کا دائرہ عمل کا فی وسیع ہے۔اس میں روزگار کے امکانات دیگرزبانوں کے مقابلے میں کافی بہتر اور روشن ہیں۔دیگر امکانات کے علاوہ تعلیم، تدریس،اور ترجمہ نگاری سے متعلق روزگار کے بے شمار مواقع اس زبان سے وابستہ ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھ باصلاحیت اساتذہ کی ایک اچھی ٹیم ہے۔ جن کے اندر الحمد للہ قومی اور بین الاقوامی سطح پرطلباءکی رہنمائی کی صلاحیت موجود ہے۔مجھے یقین ہے کہ انہی مخلص دوستوںکی محنت ،جدوجہد اورلگن سے ڈپارٹمنٹ کا شمارہندوستان کے ممتاز ڈپارٹمنٹ میں ہوگا۔عزیز طلبا ! شعبہ عربی کی یہ خصوصیت ہے کہ ہم فرسودہ طریقہ تدریس کے بجائے جدید سائنٹفک طریقہ تدریس پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ عملی طور پر اپناتے ہیں۔روایتی سطح سے بلند ہوکر پروفیشنل سطح پر طلبا کی تربیت کرتے ہیں۔اس کے کافی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔شعبہ عربی  کے فارغین  عرب ممالک میں اچھی ملازمتیں حاصل کررہے ہیں اور اہم عہدوں پر فائز ہیں۔اندورن ہند بھی بین الاقوامی کمپنیوں ہمارے طلبا ہماری نیک نامی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرسیدعلیم اشرف
اسوسی ایٹ پروفیسر و صدر
فون:  914023008319


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme