شعبہ عربی : نصاب

طلبا کی تعلیم وتربیت اور ان کی کردار سازی میں نصاب کا غیر معمولی کردار ہوتا ہے۔جامع نصاب سے ہی باصلاحیت طلبا پیدا ہوتے ہیں ،ان کی شخصیت سازی ہوتی ہے۔ان کا کردار بلند ہوتا ہے۔فکر وفہم میں گہرائی وگیرائی پیدا ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ شعبہ عربی نے اول دن سےشعبہ کے تحت چلنے والے پروگراموں کا ایک جامع نصاب تیار کیا ہے ۔ جو ہر اعتبار سے Up to date ہے۔ عربی زبان وادب کے قدیم وجدید موضوعات کا ایک خوب صورت سنگم ہے۔یہ نصاب جہاں طلبا کوقدیم عربی زبان وادب سے واقفیت کراتاہے وہیں عربی زبان وادب کے جدید تقاضوں سے بھی متعارف کراتا ہے۔ماہرین فن اور شعبہ کے اساتذہ نے تمام پروگراموں کیلئے اس قدر جامع ومانع نصاب ترتیب دیا ہے کہ اگر طلبا محنت ولگن سے پڑھے تو امید کی جاتی ہے کہ عربی زبان وادب کے میدان میں ممتاز مقام حاصل کرسکتے ہیں اور عملی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں ۔ذیل میں تمام پروگراموں کا تفصیلی نصاب پیش کیا جارہا ہے تاکہ ہمارے طلبا اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا اس سے مستفید ہوں۔




Blue ThemeRed ThemeGreen Theme